• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو افسران کو بجلی چوروں پر عائد کردہ جرمانے وصول کرنے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایس ای میپکو ڈی جی خان سرکل نعیم اختر سامٹیہ نے کہا ہے کہ تمام ایس ڈی اوز اورٹیمیں بجلی چوروں کوعائد کردہ جرمانے وصول کریں۔ مقدمات کا اندراج کرواکرگرفتاریاں بھی کروائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو شادن لُنڈسب ڈویژن کے دورے کے موقع پر ایس ڈی او اورسٹاف سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے ایس ڈی او شادن لُنڈسب ڈویژن شہبازاحمد کو ہدایت کی کہ رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں بھرپور ریکوری مہم کی جائے اور اس کی رپورٹ روزانہ سرکل آفس بھجوائی جائے۔
ملتان سے مزید