• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلوناچاقی پربیوی قتل،ٹریفک حادثہ اورچھت گرنے سے 2جاں بحق

لاہور،چوہنگ (کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار)فیکٹری ایریا کے علاقے میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پرفائرنگ کر کے بیوی25 سالہ نائلہ کو قتل کر دیا ، ملزم گرفتار،مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کا شوہرقربان،دیور فرحان کا سسر اقبال سے جھگڑا ہواتھا۔اچھرہ کے علاقہ رحمان پورہ میں زیرتعمیرکمرے کی چھت گر نے سے 34سالہ ناصر جاں بحق جبکہ 34سالہ اکرم اور45سالہ امین زخمی ہو گئے۔ رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار مزدا کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار نوجوان 21سالہ سمیع موقع پر جاں بحق ہو گیا۔