کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس میں ہونے والے مذاکرات کے دوران اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے ، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت 40اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 6ہفتوں کی جنگ بندی ہوگی جبکہ اس کیساتھ ساتھ سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو بھی اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا ۔ قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کی راہ میں عائد رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے پیرس میں ہونے والی بات چیت میں شریک ہیں۔