• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروش سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل، موبائل فونز برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکس پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں مو ٹرسائیکل لفٹنگ و منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کرلی ،سائٹ بی پولیس نے موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈکیتوں کو اسلحہ و چھینے گئے موبائل فونز سمیت گرفتار کر لیا، سچل پولیس نے سپرہائی وے پر مبینہ مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ چھینے گئے موبائل فون اور نقدی برآمدکرلی ،پیرآباد پولیس نے فرنٹیئر کالونی سے2 مبینہ منشیات فروش فرید خان اور سعید خان کو گرفتار کرکے 1کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔