لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران خان ،عامر خان اورحناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور مریم نواز اب قائد نوازشریف کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔مریم نواز بدترین دور میں پابند سلاسل بھی رہی ہیں ،وہ پنجاب کی بہترین وزیر اعلیٰ ثابت ہوں گی ، عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے کام کریں گی،آج وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہو جائے گا تمام قیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی ،پنجاب میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میاں اسلم اقبال کو قانون کے سامنے پیش ہونا چاہیے،اپنے خلاف مقدمات کلئیر کروائیں اور سو دفعہ ایوان میں آئیں۔چار سال پنجاب میں عثمان بزدار جیسے چابی والے کھلونے کے ہاتھوں صوبہ کھنڈرات میں تبدیل کردیا۔بشری اور گوگی جیسے کرداروں نے پنجاب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔عثمان بزدار اور فرح گوگی غائب ہیں اور بشری بی بی جیل میں ہے۔