• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور( کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب اسمبلی اور گورنر ہاؤس سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔پولیس ملازمین کے نام ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہ دیں، شر پسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے ، سی ٹی او لاہور اسمبلی اجلاس کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں۔