• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی گلوکارہ ریحانہ اننت امبانی کی شاہانہ شادی میں پرفارمنس دیں گی؟

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

معروف بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی  بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا پر اس شادی کے حوالے سے اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ اس شادی سے قبل منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں پرفارمنس دیں گی۔

ریحانہ کی پرفارمنس کی خبر سامنے آتے ہی سماجی حلقوں میں جوش و خروش پھیل گیا ہے اور شائقین کو امریکی گلوکارہ کی اننت امبانی کی شادی کے سلسلے میں منعقد کی گئی تقریب میں پرفارم کرتے دیکھنے کا انتہائی بےصبری سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو ممبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ 

تاہم شادی کے سلسلے میں شادی سے قبل بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جو 1 مارچ سے 3 مارچ تک منعقد ہوں گی۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک جاری رہنے والی تقریبات میں دنیا بھر سے نامور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید