واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں قائم تحقیقی گروپ انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیزی بڑھی ہے رپورٹ کے مطابق 2023کے آخری 6ماہ میں ابتدائی 6ماہ کے مقابلے میں مسلمان مخالف نفرت انگیزی کےانڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 75فیصد واقعات بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتی ریاستوں میں ہوئے جن میں مہارا شٹرا، اتر پردیش، مدھیہ پردیش شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں2023میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کے 668واقعات ریکارڈ کیے گئے۔انسانی حقوق کے گروپس کا کہنا ہے کہ 2014 میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں مسلمانوں کو مشکلات اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔