• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 10 اشتہاریوں سمیت 59 ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 10 منشیات فروش، 3غیر قانونی اسلحہ، 22پتنگ فروش ، 7بجلی چوری،10شتہاری مجرمان ، 3 عدالتی مفروران اور 4 رہائی یافتہ عادی ملزمان سمیت 59ملزمان کو گرفتار کرکے105لٹر دیسی شراب ،3 بوتلیں ولائتی، 18 گرام چرس، 3پسٹل 30 بوراور2034پتنگیں ،ڈور ودیگر سامان برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر4جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، تھانہ دولت گیٹ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر حافظ جمال دربار کے قریب چھاپہ مارا جہاں پر عابد،عبدالرحمنٰ، منظور اور عمران تاش پر جوا کھیل رہے تھے جن کو داؤ پر لگے ہزاروں روپے سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملتان سے مزید