اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )تھانہ آبپارہ کے علاقے زیرو پوائنٹ کے قریب جی سیون کچی آباد ی کے نزدیک پولیس نے واردات کر کے فرار ہوتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں کو گاڑی سے ہٹ کر کے گرا دیا اور حراست میں لے کر طبی امداد کے بعد تھانے منتقل کر دیا ۔ دونوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے تھے ۔ عینی شاہدوں کے مطابق پولیس اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔