• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں کارکردگی کی بنیاد پر آئیسکو بہترین کمپنی قرار

اسلام آباد (  ناصر چشتی  خصوصی نمائندہ) پاکستان کی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر آئیسکو کو بہترین کمپنی قرار دے دیا گیا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کمپنیوں کی کارکردگی بارے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاور سیکٹر میں آئیسکو نے سو فیصد اہداف حاصل کر کے بہترین کمپنی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ رپورٹ میں صارفین سے واجبات کی وصولی کے لئے بھی آئیسکو کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد امجد خان کاکہنا تھا کہ بجلی کی تقسیم کمپنیوں میں آئیسکو کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بنیادی وجہ آئیسکو افسران اور عملے کی دن رات محنت ہے ۔
اسلام آباد سے مزید