• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائوتھ سٹیفورڈ شائر کا سال 2025-24 کا بجٹ منظور کرلیا گیا

سٹیفورڈ شائر (مریم فیصل) سائوتھ سٹیفورڈ شائر کا سال 2024-25کابجٹ منظور ہوگیا، بجٹ کی منظوری کے بعد اب رہائشیوں کو بن کلیکشن جیسی سروسز کیلئے سالانہ ٹیکس کی مد میں پانچ پائونڈ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔ اس بجٹ میں ٹیکس کیلئے جو اضافہ تجویز کیا گیا ہے اس کے بعد بینڈ ڈی کے رہائشیوں کو سال میں 140.34پائونڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کونسل کی حالیہ میٹنگ میں کیا گیا۔ درمیانی مدت کی مالیاتی حکمت عملی کے تحت پاس کئے گئے اس بجٹ کو کونسل بہت سارے کاموں میں خرچ کرے گی۔ غیر رہائشی عمارتوں پر ٹیکس میں اضافہ2026-27میں کیا جائے گا کیونکہ ایسی عمارتیں جو مختلف نوعیت کے کاروبار کیلئے استعمال ہوتی ہیں، ان پر وصول ہونے والا ٹیکس کونسل کی فنڈنگز کا اہم ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ ایک کپیٹل پروگرام بھی شروع کیا جائے گا جس میں کار پارکنگ میں بہتری اور تفریحی مرکز کے سامان کی تبدیلی جیسے منصوبے شامل کئے گئے ہیں ۔ کونسلرز کو یہ بھی بتایا گیا کہ بے گھر افراد کیلئے عارضی رہائش کیلئے ایک ملین پونڈز بھی مختص کئے گئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید