• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک نے اوپن اے آئی اور سام آلٹمین کیخلاف مقدمہ کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایلون مسک نے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی اور اس کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) سام آلٹمین کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ایلون مسک نے اپنے مقدمے میں کہا ہے کہ اوپن اے آئی کو غیر منافع بخش بنیادوں پر کام کرنے کے لئے قائم کیا گیا تھا مگر سام آلٹمین اور کمپنی نے ان اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کیلیفورنیا کی اعلیٰ عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے اوپن اے آئی پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ کمپنی مائیکرو سافٹ کے ساتھ مل کر منافع کے حصول کے لئے کام کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ نے اوپن اے آئی میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ایلون مسک کی جانب سے دائر مقدمے کی دستاویزات کے مطابق سام آلٹمین اور ان کے ساتھی گریگ بروک مین نے 2015 میں ایلون مسک سے رابطہ کرکے غیر منافع بخش بنیادوں پر کام کرنے والے ایسے ادارے کے قیام پر اتفاق کیا تھا جو انسانیت کے لیے مفید آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) ٹیکنالوجی پر کام کرسکے۔
اہم خبریں سے مزید