ایمسٹرڈیم (نیوز ڈیسک) ہالینڈ کی عدالت نے اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فروخت نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے ہالینڈ کی حکومت کو حکم دیا کہ اسرائیل کو ایف 35جنگی طیاروں کے پرزوں کی فراہمی روک دی جائے۔انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ہالینڈ کی عدالت نے کہا کہ اسرائیل کو فروخت کیے گئے جنگی طیاروں کے پرزے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں استعمال ہوسکتے ہیں۔اس سے قبل ہالینڈ کی لوئر کورٹ نے اسرائیل کو پرزوں کی فروخت کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ اسرائیل کے ایف 35جنگی طیارے غزہ پر نہتے فلسطینوں شہریوں پر بمباری کیلئے استعمال کیے جارہے ہیں۔