• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان المبارک سے قبل 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی

اسلام آباد (عاطف شیرازی )یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سےقبل 20ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی۔ آخری ٹینڈر کے مقابلے میں کارپوریشن نے فی کلوچینی سترہ روپے دس پیسے مہنگی خریدی- یوٹیلیٹی اسٹورز نےایک سوبیالیس روپے فی کلو کےحساب سے چینی کی خریداری کی تاہم اخراجات ملاکر فی کلو چینی تقریبا ایک سوپچپن روپےمیں پڑیگی۔ ذرائع کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے70ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت20ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کرلی ہے-ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نےرمضان میں دستیابی یقینی بنانےکیلئے چینی کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا- ذرائع کے مطابق نئی خریدی گئی چینی کو ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے پاس چینی کا اسٹاک بڑھ کر 40 ہزار میٹرک ٹن کے قریب پہنچ گیا ہے- یوٹیلیٹی اسٹورزنےاس سے قبل نومبر2023میں40ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی-
اہم خبریں سے مزید