دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر)پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کا اجلاس صدر مسلم لیگ چوہدری پرویز علی سندیلہ کی صدارت . میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین پیر سید اقرار شاہ، سینئر نائب صدر جاوید بٹ پیارے، سیکرٹری جنرل چوہدری فیصل منظور ،سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر، فنانس سیکرٹری حاجی عبدالقیوم، محمد خورشید مغل، چوہدری محمد شاہد، چوہدری محمد سعید، سید رضوان احمد، محمد یونس بٹ، عبدالباسط خان، محمد محسن وارثی سمیت دیگر مرکزی عہدے داران اور کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس میںمیاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان اور مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونےپر مبارکباد دی گئی۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مسلم لیگ ن ہالینڈ پیر سید اقرار شاہ نے کہا آج سازشی گمنام ہوگئے اور شریف خاندان سیاسی اور حکومتی افق پر پھر لوٹ آیا۔ صدر مسلم لیگ ہالینڈ چوہدری پرویز علی سندیلہ نے کہا پاکستان کی قسمت بدلنے کا وقت آگیا، پانچ سال بعد پوری دنیا میاں محمد شہباز شریف کو بہترین ایڈمنسٹریٹر کے نام سے جانے گی ۔ سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر نے کہا مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے،سیاست پر ریاست کو ترجیح دی ہے۔ سیکرٹری جنرل چوہدری فیصل منظور اورہالینڈ کی تنظیم نے ن لیگ کی حکومت سے امید وابستہ کی کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو خاص ترجیحات میں شامل رکھیں گے ۔