لندن(پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مقامی ریسٹورنٹ لندن میں غزہ کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر ہوا جس میں پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال استاد رفاقت علی خان، ان کے بیٹے بخت علی خان نے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر غزہ میں المصطفیٰ کے امدادی کاموں کے بارے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔فنڈ ریزنگ کے نمایاں شرکا میں میئرآف ہنسلو افضال کیانی، اقبال سکرانی، حاجی عبدالرشید، نعیم رضا، روبینہ خواجہ، نعیم طاہر، رضوانہ لطیف، فروہ فاطمہ، عروہ فاطمہ، محمد مصعب، سلطان حیات، ساجد خان، چوہدری تاز، ابراہیم امین، انوار حسین، نثار احمد، نوازش سلطان ہراج، حسن جاوید، طاہر چوہدری، ظہیرہ گھاس والا، شمامہ لطیف، ہنسلو مسجد، چشم مسجد، جامع مسجد بریڈ فورڈ کے وفود سمیت کمیونٹی کے معروف افرد شامل تھے۔ المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی مدد جاری رکھیں گے، غزہ میں خوراک، گرم کپڑے، ادویات، طبی آلات، پینے کا صاف پانی، خیموں سمیت دیگر امدادی سامان بھیج رہے ہیں، غزہ میں حملے بند کئے جائیں،کیونکہ وہاں معصوم بچے اور خواتین مررہی ہیں،تاز چوہدری نے کہا کہ المصطفیٰ غزہ میں مثالی کام کررہی ہے، المصطفیٰ کی دل کھول کر مدد کریں۔ المصطفیٰ کی ایم ڈی صدف جاوید نے کہا کہ غزہ میں بہت سخت وقت ہے، فلسطین میں دس برسوں سے فلاحی کام کررہے ہیں، قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں المصطفیٰ قران پاک کی تعلیم کے لئے قران سرکل کا بندوبست کررہی ہے، ضرورتمند خاندانوں میں فوڈ واؤچر کی تقسیم اور چھوٹے کاروبار بھی کھولے جارہے ہیں، المصطفیٰ واحد چیرٹی ہے جو غزہ کے اندر امدادی کام کررہی ہے۔ میزبان نعیم رضا نے کہا کہ غزہ میں لاکھوں افراد امداد کے منتظر ہیں،خوراک کی کمی سے بچے بھوکے مررہے ہیں، مقررین نے کہا کہ غزہ میں ڈرون حملے بند کئے جائیں اور فوری جنگ بندی کی جائے تقریب کے شرکا نے رفاقت علی خان اور بخت علی خان کیپرفارمنس کو سراہا اور غزہ کیلئے مالی عطیات دئیے۔