• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سیاحوں کیلئے خوفناک ملک، ہسپانوی خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد صدمے میں

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت غیر ملکی سیاحوں بالخصوص خواتین کیلئے دنیا کا خوفناک ملک بن گیا ہے، ہسپانوی خاتون اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے کے بعد صدمے سے دوچار ہیں، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ 7 لڑکوں نے مجھے ریپ کا نشانہ بنایا، وہ مجھے جان سے مار ڈالنا چاہتے تھے ، خدا کا شکر ہے میں زندہ بچ گئی ہوں ، نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں بھارت میں اوسطاً روزانہ تقریباً 90 ریپ کے واقعات رپورٹ ہوئے ۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ’ہمارے ساتھ بھارت میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ہم توقع نہیں کرسکتے تھے، انہوں نے مجھے مارا پیٹا اور قیمتی اشیا چوری کرکے چلے گئے، وہ صرف مجھے ریپ کا نشانہ بنانے کیساتھ ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنارہے تھے، ملزمان نے میرے شوہر کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ، ہم پولیس کے ساتھ اسپتال میں ہیں ۔ دوسری جانب بھارت بھر میں بھی برازیلین نژاد ہسپانوی سیاح کیساتھ زیادتی کے معاملے پر شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ، جھاڑ کھنڈ میں شہریوں نے ریپ کے پے درپے واقعات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ہے ۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپانوی خاتون سیاح کیساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں مزید 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ پہلے سے گرفتار 3ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، کیس میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید