کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی سے پیر کی صبح دوحہ پہنچی قطر ایئر کی پرواز کو حمد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ میں دشواری ہوئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 605کو دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی کوشش میں لینڈنگ میں ناکامی ہوئی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر بوئنگ 787 طیارہ گو اراؤنڈ پر چلا گیا۔ پائلٹ نے دوحہ ایئرپورٹ کے قریب سمندر پر 15منٹ تک چکر لگائے۔ بعد ازاں اے ٹی سی کی ہدایت پر پائلٹ 20 منٹ بعد بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوا۔