• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ببرلو بائی پاس پر حادثہ، کراچی اور پنجاب جانے والا روڈ بند

خیرپور (بیورو رپورٹ)خیرپور میں ببرلو بائی پاس پر روڈ حادثے کے باعث کراچی اور پنجاب جانے والا روڈ بند ہوگیا روڈ کے دونوں اطراف میلوں تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی کار سوار زخمی کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق خیرپور میں ببرلو بائی پاس پر کار اورکارگو لوڈر میں ٹکر کے باعث کار میں سوار امیر الدین بجارانی شدید زخمی ہوگیا جس کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم حادثے کے باعث روڈ پر گاڑیوں کا رش ہوگیا جس کی وجہ سے کراچی اور پنجاب جانے والا ٹریفک بند ہوگیا موٹروے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹریفک کھلوائی تاہم روڈ پر میلوں تک گاڑیوں کی قطاریں لگ جانے کی وجہ سے روڈ کافی دیر تک بند رہا۔

ملک بھر سے سے مزید