• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، مختلف حادثات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)حیدرآباد میں مختلف حادثات میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 7افرادزخمی ہوگئے ، 10سالہ بچہ حیدرآباد چینل نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جبکہ جی آر او تھانے کی حدود میں ، 15سالہ نوجوان کار کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال حیدرآباد میں 6افراد کو زخمی حالات میں داخل کیاگیا جوکہ جام شورو لاکھڑا پاور ہاو¿س میں اسکرپپ نکالتے ہوئے ملبہ گرنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے ۔زخمیوں میں طارق‘ ثنا اللہ‘ منظور ‘ساجد‘ عرفان اور عبدالعزیز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 10سالہ بچہ حیدرآباد چینل نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ‘ٹنڈو آدم سے اپنے رشتہ داروں کے گھر گھمن آباد ملنے آنے والے 10 سالہ حماد ولدعمران علی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ‘ ریسکیو ٹیم کی جانب سے موقع پر پہنچ کر بچے کی تلاش جاری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید