• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 تفتیشی افسران کے این سی سی آئی اے کے مختلف سرکلز میں تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی منظوری کے بعد 14تفتیشی افسران کے مختلف سرکلز میں تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمود الحسن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد علی خان کو اسلام آباد سرکل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلمان کا بطور انچارج پشاور سرکل، ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر شاہ کا بطور انچارج انسداد توہین مذہب یونٹ پشاور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل نزیر کا فیصل آباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر طیبہ دولت، نوریہ خان اور سب انسپکٹر زارا ماجد کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا محسن افضل، انسپکٹر رانا جہاں زیب، سب انسپکٹرز زبیر کمال، غیور عباس، حسن شیراز کے راولپنڈی اور عمیر ارشد کے تبادلے اسلام آباد سرکلز کر دیے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید