اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی ) فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی بندش اور ہیبرون میں مسجد ابراہیمی کو فجر کے وقت بند کرنے اور نمازیوں کو عبادت سے روکنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس اقدام کو اسلامی مقدسات کی سنگین توہین سمجھتی ہے اور مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتی ہے بیان میں عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینی عبادتگاہوں اور مذہبی مقامات کیخلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کریں۔