ٹھٹھہ(نامہ نگار)عوامی تحریک کے بانی دانشور ،وکیل ،محقق،مصنف رسول بخش پلیجو کی ساتویں برسی 21 جون کو ان کے آبائی گاؤں منگر خان پلیچو جنگ شاھی میں منائی جائے گی اس بات کا اعلان عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسند تھری ایڈووکیٹ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ برسی کے موقع پر کارپوریٹ فارمنگ اور نئے کینالز کے خلاف ملک گیر جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا مرکزی صدر نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں، کینالوں، معدنی وسائل پر قبضوں کے خلاف ملک گیر جلسہ عام اور رسول بخش پلیجو کی ساتویں برسی کے سلسلے میں سندھ بھر میں آگاھی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔