• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسیر اور لاپتہ کارکنان کے کیسز پر توجہ دیں گے، خواجہ اظہار الحسن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن کی زیرِ صدارت لیگل ایڈ کمیٹی اور لائرز فورم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اسیر اور لاپتہ کارکنان کے کیسز پر توجہ دیں گے ۔سیاست میں ہمارا کردار آئین و قانون کے مطابق ہونا چاہئے،ہمارا کام سیاست اور دوسرے شعبوں کی اصلاح کرنا ہے سڑکوں پر آنے کا کام سیاسی جماعتوں کا ہے، ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی اور لائرز فورم کو مشترکہ تعاون سے زیادہ سے زیادہ مثبت حکمتِ عملی مرتب کرکے دکھانی ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید