• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ماہی گیروں کی کشتی ابراہیم حیدری کے قریب تیز ہوا کی وجہ سے الٹ گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ماہی گیروں کی کشتی ابراہیم حیدری کے قریب تیز ہوا کی وجہ سے الٹ گئی، کشتی میں سوار50ماہی گیروں کو بچا لیا گیا،تفصیلات کے مطابق کراچی اور ٹھٹھہ کے درمیانی علاقے حجامڑو کریک کے مقام پر ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، کشتی پر سوار تمام ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔حادثے کا شکار ماہی گیروں کی کشتی ابراہیم حیدری سے مچھلی کے شکار کے لیے روانہ ہوئی تھی جس میں 50 ماہ گیر سوار تھے۔کراچی اور ٹھٹھہ کے درمیانی علاقہ حجامڑو کریک کے مقام پر ماہی گیروں کی کشتی تیز ہواؤں کے باعث بلند لہروں کا شکار ہوکر سمندر میں ڈوب گئی ۔ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی میں سوار تمام 50 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا گیا، سکیورٹی انچارچ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق حادثے میں متعدد ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے، ۔ سکیورٹی انچارچ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی ناصر بونیری کے مطابق فشرمینز کو آپریٹیو سوسائٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، اللہ کا شکر ہے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔