کراچی(اسٹاف رپورٹر) سعودی عرب کے اعلی سطح وفد نے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ پروجیکٹ کے تحت کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)اور فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے) حکام سے ملاقات کی۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق سعودی سفیر کی قیادت میں سعودی وفد نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ وفد نے سی اے اے اور ایف آئی اے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر امیگریشن، کسٹمز، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)اور اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) سمیت دیگر محکموں کے حکام بھی موجود تھے۔