اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی،منصب سنبھالنے پر مبارکباد، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔