اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے تہنیتی پیغام بھجوانے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی اور باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ہیں، امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں یہ تعلقات مزید پائیدار ہونگے۔بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم میرے انتخاب پر مبارکباد کے پیغام پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔