• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک، انسٹاگرام کی مختصر بندش مارک زکر برگ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان

لندن( جنگ نیوز) دنیا بھر میں5مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کی مختصر بندش سے مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا کو3ارب ڈالر کا نقصان ہوا اور کمپنی کے حصص کی قیمت بھی گرگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ کی دولت میں ایک دن میں 2.79 ارب ڈالر کمی ہوئی اور بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں 176 ارب ڈالر ڈوب گئے لیکن پھر بھی وہ دنیا بھر میں دولت مند افراد کی فہرست میں بدستور چوتھے نمبر موجود ہیں۔ وال اسٹریٹ پر اس روز میٹا کے حصص کی قیمت 490.22 ڈالر پر لین دین کے بعد بند ہوئی تھی۔
یورپ سے سے مزید