کراچی(آئی این پی)ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اختیارات کی مزید نچلی سطح پر منتقلی پر قائل کر لیا۔خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اختیارات کی منتقلی پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار نے بلاول بھٹو کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات دینے کی بات کی۔