• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو وزراء کا دفاعی اخراجات قومی آمدنی کے 2.5 فیصد تک لے جانے پر زور

لندن (پی اے) دو وزراء نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دفاعی اخراجات کو قومی آمدنی کے 2.5 فیصد تک لے جائے۔ این میری ٹریولین اور ٹام ٹوگینڈہٹ نے کہا کہ برطانیہ کو اس راستے کی رہنمائی کرنے اور بہت زیادہ رفتار سے سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ لنکڈ ان پر پوسٹ کیا گیا ان کا مضمون دفاعی اخراجات بڑھانے میں ناکامی پر اس ہفتے کے بجٹ پر تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے چانسلر جیریمی ہنٹ نے کہا کہ اخراجات نیٹو ہدف کے مقابلے میں 2 فیصد سے زیادہ ہیں اور جیسے ہی معاشی حالات اجازت دیں گے، انہیں 2.5 فیصد تک بڑھا دیں گے لیکن دفتر خارجہ کی ایک وزیر محترمہ ٹریولین اور سیکورٹی کے وزیر مسٹر ٹوگینڈہاٹ نے کہا کہ روس اور چین جیسے ممالک کی طرف سے لاحق عالمی خطرے کا مطلب ہے کہ تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے مضمون میں کہا کہ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ دنیا اب بے نظیر نہیں رہی۔ اپنی حفاظت کے لئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور موثر سرما3یہ کاری کامطلب یہ ہے کہ ہمارے صنعتی کمپلیکس کو اس وقت کے مقابلے میں بہت زیادہ رفتار سے ترقی اور مضبوط ہونا چاہئے۔ ہم پیچیدہ پلیٹ فارمز اور ہتھیاروں کو آن نہیں کر سکتے جو راتوں رات فوجی فائدہ کو یقینی بناتے ہیں۔ ہمیں اس ترقی کو ابھی شروع کرنا چاہئے، اپنے اتحادیوں کی حمایت کرنے اور اپنے مخالفین سے آگے رہنے کے لئے تیز رفتار ی سے سرمایہ کاری کرنا چاہئے۔ دونوں وزراء نے سابق وزیر دفاع بین ویلس اور سابق وزیراعظم بورس جانسن کی دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے پر بھی تعریف کی۔ واضح رہے کہ وزراء اکثر بجٹ سے پہلے چانسلر سے لابنگ کرتے ہیں، بعض اوقات عوامی طور پر لیکن ان کے لئے بعد میں بات کرنا غیر معمولی بات ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ دونوں وزراء مسٹر ہنٹ اور مجموعی گھریلو پیداوار کے 2.5 فیصد تک جلد از جلد پہنچنے کے لئے حکومتی پالیسی کے مکمل حامی ہیں لیکن وہ ہدف کو تیزی سے نشانہ بنانے کی اہمیت پر زور دینا چاہتے تھے۔ ہاؤس آف کامنز کے اخراجات پر نظر رکھنے والے ادارے نے جمعہ کو متنبہ کیا کہ وزارت دفاع کے بجٹ اور برطانیہ کی مطلوبہ فوجی صلاحیتوں کی لاگت کے درمیان فرق بڑھ کر16.9 بلین پاؤنڈز ہو گیا ہے، یہ اگلے دس برسوں میں 46.3 بلین پاؤنڈز کے انجکشن کے باوجود اب تک کا سب سے بڑا خسارہ ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے یہ بھی متنبہ کیا ہے کہ اصل خسارہ 29 بلین پاؤنڈز کے قریب ہو سکتا ہے کیونکہ مسلح افواج کے کچھ حصوں میں صرف وہ صلاحیتیں شامل ہیں جو حکومت کی طرف سے درخواست کی گئی تھیں۔ وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے جنوری میں مسٹر ہنٹ کو خط لکھا جس میں بجٹ میں 2.5 فیصد اضافے کے عزم کا مطالبہ کیا گیا۔ تاہم ان کے قریبی ذرائع نے کہا کہ انہوں نے لنکڈ ان مضمون میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے بھی اس ٹکڑے کو صاف نہیں کیا تھا لیکن نمبر 10 کے ایک ذریعہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پوسٹس کے لئے یہ معمول تھا۔
یورپ سے سے مزید