• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ ترقیات کراچی کی قیمتی زمینوں پر قبضے کئے جانے لگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی کی قیمتی زمینوں پر قبضے کئے جانے لگے،ملیر بند سے ملحقہ اراضی پر بڑے پیمانے پر قبضے کا انکشاف،طویل باؤنڈری قائم کردی گئی،کے ڈی اے افسران کی پراسرار خاموشی کے باعث قبضے کاسلسلہ مزید زور پکڑ گیا،شہریوں کا قبضوں کیخلاف کارروائی اور ملیر بند کو محفوظ بنانے کیلئے ڈی جی کے ڈی اے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملیر بند سے ملحقہ اراضی پر طویل باؤنڈری وال قائم کردی گئی ہے اور اراضی کو ہڑپ کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،اس سلسلے میں کے ڈی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ قبضے اور اس میں ملوث افسران کیخلاف تاحال ہوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے،موجودہ صورتحال سے نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید شجاعت حسین مکمل طور پر لاعلم ہیں اور انہیں افسران گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں شہریوں نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے اور تحقیقاتی اداروں سے ملیر بند پر کئے جانے والے قبضے اور کے ڈی اے کو کروڑوں کا نقصان پہنچاکر کی جانے والی روڈ کٹنگ کی فوری تحقیقات اور ملوث افسران کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید