• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مختلف علاقوں میں سحر و افطار کے موقع پر گیس کی غیر اعلانیہ بندش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری و افطار کے موقع پر گیس کی0 غیراعلانیہ بندش اور پریشر میں کمی سے شہریوں کو سحری وافطار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ،شہر کے مختلف علاقوں سرجانی ٹاؤن ،اختر کالونی، نارتھ ناظم آباد،ماڈل کالونی، گلستان جوہر ،گلشن اقبال،پی آئی بی ، لیاری اور دیگر علاقوں سے فون کر کے جنگ کو بتایا کہ سحری اور افطاری کے وقت گیس نہ ہونے سے انہیں سحری و افطاری کے لئے بازار کا رخ کرنا پڑا،شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی نے رمضان کے لئے گیس فراہمی کے جس شیڈول کا اعلان کیا تھا اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا ،اختر کالونی پنڈی چوک کے رہائشی شہری کو کہنا ہے کہ پیر کی شام سے ان کے ہاں گیس نہیں ہے، نارتھ ناظم آباد بلاک بی والوں کا کہنا تھا کہ افطاری کے وقت گیس نہ ہونے سے انہیں افطاری بازار کی اشیاء پر انحصار کرنا پڑا،ماڈل کالونی کاظم آباد سے شہری کا کہنا تھا کہ نہ تو سحری کے وقت گیس دستیاب تھی اور نہ ہی افطاری کے وقت گیس میسر تھی ، لیاری کے مختلف علاقوں سے بھی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایات ملیں ، شہریوں کا موقف ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی کارکردگی بتدریج خراب ہوتی جا رہی ہے ، ایس ایس جی سی کئی کئی ہفتے کمپلین پر کوئی توجہ نہیں دیتی۔
اہم خبریں سے مزید