• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی ماہرین کا گروپ دورہ ایران کے بعد واپس کوئٹہ پہنچ گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاک ایران کلچرل ایکسچینج پروگرام کے تحت خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے بلوچستان سے پہلی مرتبہ پرائیویٹ اسکولوں کے پرنسپلز اور ڈائریکٹرز کا گروپ ایران کے شہر زاہدان اور چابہار میں اسکولنگ اور جدید تدریسی طریقوں کے حوالے سے ورکشاپ میں شرکت کرکے واپس کوئٹہ پہنچ گیا۔ گروپ میں کوئٹہ، لورالائی اور جیکب آباد کے مختلف پرائیوٹ اسکولوں کے ڈائریکٹرز موجود تھے دوسری جانب پنجگور سے تعلق رکھنے والی دستکاری کی مایہ ناز خاتون ہنرمند نازین بلوچ نے بھی خانہ فرہنگ کی کاوشوں سے ایران میں منعقدہ آٹھویں عالمی فجر فیسٹول میں شرکت کرکے بلوچستان کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے صوبے کا نام روشن کیا۔ انہوں نے بھی ڈی جی خانہ فرہنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بلوچستان کے آرٹسٹوں کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل اتاشے اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، سید ابوالحسن میری نے بلوچستان میں موجود بے شمار صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات اعادہ کیا کہ ان صلاحیتوں کو ایران اور دنیا کے سامنے متعارف کرانے سے وفود کے تبادلے مزید بڑھیں گے اور آئندہ بھی کلچرل ایکسچنج پروگرام کے تحت بلوچستان سے مختلف شعبوں سے وفود کو ایران میں مختلف پروگرامات میں بھیجے جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید