• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سحر و افطار کے دوران گیس کی بندش کراچی والوں کے صبر کا امتحان بن گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر/این این آئی)سحر و افطار کے دوران گیس کی بندش کراچی والوں کے صبر کا امتحان بن گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص اور خستہ حال ڈسٹری بیوشن سسٹم شہر میں گیس کے کم پریشر کی بڑی وجہ ہے،کراچی میں رمضان میں سحری اور افطار کے اوقات کے دوران گیس کی بلاتعطل فراہمی کے دعوؤں کو پہلے ہی روزے میں گیس کی بندش نے خاک میں ملا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے چند روز قبل اعلان میں لوگوں کو سحری اور افطار کی تیاری کیلئے بلاتعطل گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔اعلان کے مطابق سحری کے لیے رات 3بجے سے صبح 9بجے تک اور افطار کے لیے دوپہر 3بجے سے رات 10بجے تک گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے اعلان میں کہا تھا کہ ایس ایس جی سی اپنے معزز صارفین کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتا ہے اور انہیں سحری اور افطار کی تیاریوں کیلئے بلاتعطل گیس کی فراہمی کا یقین دلانا چاہتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید