• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی میں 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ خطرناک رحجان، احسن اقبال

اسلام آباد(مہتاب حیدر، تنویر ہاشمی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہےکہ آبادی میں 2.55فیصد کی شرح سے اضافے کا رحجان خطرناک ہے ، صوبے آبادی کی شرح کم کرنے کیلئےکام کریں وفاقی وزیر کی زیرصدارت ادارہ شماریات میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ادارہ شماریات کی جانب سے مختلف امور پر وفاقی وزیر کو بریفنگ دی گئی جن میں ڈیٹا فیسٹ 2024 کا انعقاد، معاشی مردم شماری کی تیاری جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گی اور دیگر امور شامل ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا مردم شماری سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے لئے کام کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید