اوسلو( ناصراکبر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ناروے کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن )ناروے کے صدر شاہد تنویر چیف آرگنائزر نذیرخالد بٹ، چوہدری رفاقت علی، ذوالفقار احمد گوندل ،منور ڈار ،محمد الیاس، راجہ منصور الحق اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے منور ڈار نے کیا ۔تقریب سے پاکستان مسلم لیگ (ن )ناروے کے صدر شاہد تنویر اور نذیر خالد بٹ نے خطاب کیا ۔نذیر خالد بٹ اورشاہد تنویر کا کہنا تھا کہ ہم میاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان اور مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونےپر مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھانے کے اگلے ہی روز وزیراعظم شہبازشریف نے حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ گوادر کا دورہ کیا۔ن لیگ کی قیادت میں ملک ترقی کے منازل طے کرے گا۔انہوں نے کہا کہمریم نواز صوبے کی ترقی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں گی ۔اس موقع پر شاہد تنویر بٹ نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنی حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے اور جہاں بھی ان کو ہماری ضرورت پڑے گی ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اورآخر میں منصور عادل نے بھی خطاب کیا اور دعا کرائی۔