لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی سیکرٹری جنرل نعیم طاہر، عمران سرور ، نثار اکبر بھٹی، راؤ تحسین، عدیل چوہدری اور مظفر اعوان اوردیگر عہدیدار شامل تھے ، آئی جی نے وکلا اور لاہور پولیس کے درمیان کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے کے لئے ڈی ایس پی لیگل لاہور محمد سبطین کو فوکل پرسن مقرر کردیا۔