• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: روزے کی حالت میں بلڈ شوگر چیک کرنے کے لیے سوئی چبھو کر جو خون نکالا جاتا ہے، تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اور اسی طرح کیا وضو بھی ٹوٹ جاتا ہے؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب: روزے کی حالت میں شوگر چیک کرنے کے لیے جسم سے خون نکال کر چیک کرنا جائز ہے، شوگر چیک کرنے سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا، اس سے روہ نہیں ٹوٹے گا، البتہ وضو ٹوٹ جائے گا۔