• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: جس عورت کو لیکوریا کی بیماری ہو، کیا وہ روزہ رکھ سکتی ہے ؟

جواب: جس عورت کو لیکوریاکا مرض لاحق ہو، وہ روزہ رکھے گی ، لیکوریا کی رطوبت خارج ہونے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا، جسم سے کوئی چیز باہر آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، جیسا کہ پیشاب وغیرہ کے باہر آنے سے روزے پر اثر نہیں پڑتا، البتہ اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔