• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کیا رمضان المبارک کے روزے پورے رکھنے کے لئے ماہواری بند کرنے کی دوا کھا سکتے ہیں؟ اس کا کوئی گناہ تو نہیں ہوگا؟

جواب: حیض آنے سے پہلےدوا استعمال کرنے کی صورت میں حیض نہ آئے تو عورت پاک ہے، اور روزہ رکھنا لازم ہے۔ البتہ حیض کے خون کو دوا وغیرہ کے ذریعے بند کرنا اگر صحت کے لیے مضر نہ ہو تو جائز ہے اور کوئی گناہ نہیں ہے اور اگر صحت کے لیے مضر ہو تو ناجائز اور گناہ ہے، لیکن گناہ کے باوجود اگر خون جاری نہیں ہوا تو روزہ رکھنا لازم ہوگا۔