• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے دورہ رفح کراسنگ سے اسرائیل تلملا اٹھا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے رفح کراسنگ کے دورے پر اسرائیل تلملا اٹھا۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اقوام متحدہ کو یہودی اور اسرائیل مخالف ادارہ قرار دے دیا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریس کی سربراہی میں اقوام متحدہ یہودی اور اسرائیل مخالف ادارہ بن چکا۔

انکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ایسا ادارہ بن چکا جو دہشتگردی کا تحفظ اور پشت پناہی کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید