ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورنو میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منہاج ڈائیلاگ فورم (MDF) کی طرف سے عظیم الشان افطار کا اہتمام کیا گیا۔
اس افطار میں مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں میری لاکورنیو سفارت خانہ پاکستان کے نما ئندگان نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں میری لاکورنو سے کورین کادائیس مودو سائدی بیچی سیں اوبریولیئیں بائیاغ، قاضی محمد ہارون، کونسلر لاکورنیو جولیاں بائیاغ، کونسلر لاکورنیو اور سفارت خانہ پاکستان سے اعلیٰ افسران، سفیر پاکستان عاصم افتخار، ارسلان میر، کیپٹن شفیق اور ہیڈ آف قونصلیٹ کاشف جمیل نے خصوصی شرکت کی۔
راجہ بابر حسین صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس، ڈائریکٹر منہاج القرآن نیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری، قاضی محمد ہارون، چوہدری عبدالقادر صدر منہاج ڈائیلاگ فورم، ملک ذیشان جنرل سیکریٹری منہاج ڈائیلاگ فورم فرانس اور طاہر عباس گورائیہ جنرل سیکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
راجہ بابر حسین صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس و صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ نے اپنے صدارتی خطاب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور 35 کے قریب مختلف ممالک کی تنظیمات کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہم انسانیت کی خدمت کریں۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس میں رمضان المبارک 2024 کی تیرہویں افطاری کا شاندار اہتمام منہاج ڈائیلاگ فورم فرانس ( MDF ) کی طرف سے کیا گیا۔
تقریب افطار میں عرب، افریقہ، بنگلہ دیش، موریشس، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کے علاوہ دیگر اقوام کے سیکڑوں افراد نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے آخر میں حافظ اقبال اعظم نے خصوصی دعا کروائی اور حاضرین محفل کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔