• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المہاجرون دہشت گردی جرائم، انجم چوہدری کا بے قصور ہونے کا موقف

لندن (جنگ نیوز) بنیاد پرست رہنما انجم چوہدری نے کالعدم گروپ المہاجرون سے متعلق دہشت گردی کے دو جرائم میں بے قصور ہونے کا موقف اختیار کیا ہے۔ 57 سالہ انجم چوہدری پر کالعدم تنظیم کارکن ہونے اور تنظیم کی حمایت میں میٹنگ سے خطاب کرنے کا الزام ہے۔ انجم چوہدری کو اولڈ بیلی کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیاگیا تھا، انہیں 17 جولائی 2023 کو کائونٹر ٹیررازم کے افسران نے لندن سے حراست میں لیا تھا۔ اس روز 29 سالہ خالد حسین ہیتھرو ائیرپورٹ پر پرواز سے اترنے پر گرفتار کیا گیا تھا جن پرکینیڈا میں المہاجرون کی شاخ قائم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ انجم چوہدری اور خالد حسین کو 4 جون کو کنگسٹن کرائون کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ مقدمہ چھ سے آٹھ ہفتوں تک چلے گا، انجم چوہدری کو 23 اپریل کو اولڈ بیلی میں بھی پیش کیا جائے گا۔
یورپ سے سے مزید