اسلام آباد (این این آئی)سابق آرمی چیف جنرل باجوہ ، جنرل فیض حمید و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پیش رفت نہ ہو سکی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی۔پیر کو چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل نے بتایا سینئر وکیل راجہ رضوان عباسی موجود نہیں،کیس ملتوی کیا جائے،عدالت نے بغیر کاروائی آگے بڑھائے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔