کراچی ( سہیل افضل) چیئرمین ایف بی آر کے نوٹس پر کسٹمز کلکٹریٹ اپریز منٹ ایسٹ کراچی نے پورٹ بیک لاگ ختم کرنے کیلئے کے آئی سی ٹی (KICT ) پر اتوار کو معمول کا ورکنگ ڈے قرار دے دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق کسٹمز کےگرین چینل کے پیرامیٹرز میں اچانک ردو بدل کرنے پورٹ پر ہزاروں درآمدی کنٹینرز پھنس جانے اور کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیر کی صورت میں میڈیکل ڈیوائس، اسٹیل، دالوں اور فارما خام مال کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے درآمد کند گان کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ، درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس میں تاخیر کی وجہ سے درآمدکنندگان کو خطیر مالی نقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ انھیں شپنگ کمپنیوں اور ٹرمینل آپریٹرز ان سےکروڑوں روپے کے اضافی چارجز اور کنٹینرز کے کرائے وصول کر رہے تھے،ایف پی سی سی آئی کی کسٹمزایڈوائزری کونسل کے چیئرمین خرم اعجازکا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ رسک مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) میں بغیر کسی اطلاع تبدیلی کی وجہ سے گرین چینل کلیئرنس میں نمایاں کمی ہوئی اور گرین چینل سے کنسائمنٹ کلیئرنس کی شرح جو کہ پہلے 47 فیصد تھی کم ہو کر 26 فیصد پر آگئی اور کے نتیجے میں کلیئرنس کے منتظر درآمدی کنٹینرز کے انبار لگ گئے ہیں جبکہ ایگزامینیشن اور تشخیص کے لیے کنٹینرز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔