• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حساس ادارے کے انفارمر کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سمن آباد کی حدود انچولی میں ٹارگٹ کرکے حساس ادارے کے لئے کام کرنے والے(انفارمر) کے قتل میں 3ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک20انچولی سوسائٹی میں13نومبر کی شب میں11بجکر 5منٹ پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سید ابوہاشم نامی شہری جانبحق ہوگیا تھا،3 ملزمان موٹر سائیکل سوار نے ابوہاشم حیدر کو گلی کے کونے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہگیر سید رضوان بھی زخمی ہوا تھا،پولیس کے مطابق تیموریہ پولیس نے واردات میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت منظر عباس ، آصف اور منور کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کے قبضے سے 3 عدد پسٹل بشمول واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 9mm بھی برآمد کرلیا گیا،ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ انہوں نے مقتول ابو ہاشم کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا،ملزم منظر عباس نے ابوہاشم کے قتل سے پہلے 3 دنوں تک ریکی کی تھی،گرفتار ملزمان نے بتایا کہ مقتول کو قتل کرنے کا ٹاسک علی امام عرف پانڈے عرف بلال اور ثمر عباس نے دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید