نئی دہلی(آئی این پی )بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کا بڑا اقدام ،پاکستان نے بھارت کے ہندو یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ویزے جاری کردیئے۔ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے87بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کیے، یہ یاتری 24نومبر سے 4دسمبر تک پاکستان میں قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے ۔سفارتی ترجمان نے مزید بتایا کہ بھارتی ہندو یاتری سندھ میں شیو اوتاری ستگرو، سنت شادارام صاحب کے316ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کرینگے۔