لاہور(آئی این پی)رواں ماہ کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے فیلڈ فارمشنز ہفتے کے روز بھی کھلے رہے۔FBR کے مراسلے کے مطابق ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر 30نومبر کو بھی کھلے رہیں گے۔ٹیکس اورڈیوٹی وصولی کیلئے تمام لارج، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس، علاقائی دفاتر اور کارپوریٹ ٹیکس آفس کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔